روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے عبادتی مراسم کے دوران نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص)کی شہادت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منعقدہ ہفتہ وار عبادتی مراسم کے دوران نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت کی یاد میں مرثیہ و نوحہ خوانی کی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ سے کے سيد علي ماميثة نے کہا کہ روضہ مبارک کے خدام کی طرف سے اس مخصوص عبادتی مراسم کا انعقاد ہفتہ میں دو دن یعنی پیر اور جمعرات کو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراسم کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی زیارت پڑھی گئی۔اس کے بعد خدام نےروضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لَحن الإباء) پڑھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے دن منعقدہ اس عبادتی تقریب میں نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی المناک شہادت کو یاد کرنے کے لیے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کے ساتھ زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نبی کریم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت کی مناسبت کو عقیدت و احترام سے منانے، اور اہل بیت علیہم السلام کے افکار، فضائل اور سیرتِ مبارکہ کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ان کے پیغام اورتعلیمات کو دنیا تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: