ماہ صفر کی آخری شب جمعہ اور ملک اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

آج ماہ صفر کی آخری شب جمعہ کے احیاء اور مراسم زیارت وعزاء کی ادائیگی کے لئے ملک اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔

ماہ صفر کے ایام میں ملک و بیرون ممالک سےلاکھوں زائرین کربلا مقدسہ آتے ہیں، اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے مقامات مقدسہ میں حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی تجدید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: