ان اقدامات کے تحت واحة أمير المؤمنين (علیہ السلام) کی توسیع بھی شامل ہے، جو وہاں آنے والے خاندانوں کے استقبال اور اُن کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیشِ نظر انجام دی جا رہی ہے۔
شعبہ کے سربراہ، جناب ناصر حسین مطیب نے کہا کہ ""واحة کی توسیعی سرگرمیوں میں زائرین کے آرام اور تفریح کے لیے متنوع سہولیات کی فراہمی، آمد و رفت کے لیے باقاعدہ گزرگاہوں اور نشست گاہوں کی تیاری، نیز بجلی کی فراہمی اور مربوط روشنی کے انتظامات شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ: "یہ مہم کربلا مقدسہ اور دوسرے شہر وں سے آنے والے عراقی خاندانوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا،"ہمارے عملے نے ماہِ محرّم اور صفر کے دوران سیدہ زینب، سیدہ رقیہ اور سیدہ سکینہ(عليهنّ السلام) کے نام سے منسوب واحوں میں بھی توسیعی کام مکمل کیے ہیں"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "توسیعی منصوبوں کے ڈیزائن میں خاندانوں کی نجی زندگی اور پرائیویسی کو خاص طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے۔"
آخر میں انہوں نے کہا:"ہمارے عملے نے نخلستانوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ، سبز پٹی میں موجود کھجور کے درختوں سے اعلیٰ معیار کی کھجوریں حاصل کر کے انہیں مقامی منڈیوں میں فراہم کرنے کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔"





