ایران کے علمی وفد نے شعبہ فکر و ثقافت کے مخطوطات کے تحفظ اور ان کی ڈیجیٹل آرکائیونگ سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایران کے ایک علمی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے علمی و تحقیقی منصوبوں، خصوصاً قدیم مخطوطات کے تحفظ اور ان کی ڈیجیٹل آرکائیونگ سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

شعبہ سے منسلک ڈیجیٹل امیجنگ اینڈ کیٹلاگنگ سنٹر کے ڈائریکٹر جناب صلاح السراج نے کہا: "مرکز نے مشہدِ مقدس سے آئے ہوئے ایک علمی وفد کا استقبال کیا، جس میں کتب خانۂ تخصصی امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے مدیر جناب سید محمد مجتہد‌ی اور جامعہ فردوسی کے پروفیسر بھی شامل تھے۔ یہ دورہ دونوں اداروں کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ملاقات کے دوران مرکز میں رائج کام کے طریقۂ کار، مخطوطات کی بحالی، ان کے تحفظ، اور انہیں ڈیجیٹل صورت میں محفوظ کرنے کے حوالے سے مرکز کی نمایاں کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تمام کوششیں روضہ مبارک کے اس اساسی مشن کا حصہ ہیں، جس کا مقصد اسلامی علمی و ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور اُسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔"

معزز مہمانوں نے مرکز کی جانب سے اپنائے گئے جدید تکنیکی طریقۂ کار، خاص طور پر ڈیجیٹل امیجنگ اور مخطوطات کی فہرست سازی میں حاصل شدہ اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ اس میدان میں باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے خواہاں ہیں، تاکہ علمی و ثقافتی سرمائے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: