روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ شعائر اور حسینی مواکب و ہیئات نے بتایا ہے کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے اور مراسم عزاء میں شرکت کے لیے نجف اشرف جانے والے زائرین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے 120 گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ قاسم محمد نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کربلائی عزاداروں کو نجف اشرف لے جانے کے لیے 120 گاڑیاں فراہم کی گئیں، تاکہ وہ یوم شہادت نبی رحمت(ص) کے موقع پر امام علی(ع) کی بارگاہ میں پرسہ و تعزیت پیش کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل کربلا ہر سال اس موقع پر نجف اشرف میں ایک ماتمی جلوس برآمد کرتے ہیں اور وہاں منعقدہ عزاداری میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، جس کے انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ شعائر کے تعاون سے کیے جاتے ہیں۔
اس مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کی دینی رہنمائی کے لیے نجف جانے والے راستوں پر چار قرآنی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جن میں مختصر سورتوں کی درست تلاوت کی تربیت دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، عباس عسکری برگیڈ اور جامعہ الکفیل کے مواکب کی جانب سے راہِ زیارت پر خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن میں طبی خدمات، کھانے پینے کا انتظام اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔





