اس جلوسِ عزاء میں دونوں مقدس روضوں کے خدام سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
شعبہ حفظ النظام کے معاون سربراہ، جناب سید رضا ناجی عامری نے بتایا نے کہا: "روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مذہبی مناسبات کو نہایت عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔ انہی میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یوم شہادت بھی ہے، جس کی یاد میں ہم ہر سال ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا،"اس ماتمی جلوس کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن سے ہوا، دونوں مقدس روضوں کے صف آراء خدام ما بین الحرمین کے ایریا سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں انھوں نے اس المناک سانحہ پر امام حسین (علیہ السلام) کو پرسہ پیش کیا۔"
شعبہ تعلقات عامہ کےعلي ماميثة نے بتایا کہ "اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) میں مجلس عزاء پر ہوا کہ جس میں دونوں مقدس روضوں کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوسِ عزاء کے دوران سوگواران نے نوحہ و ماتم اور مرثیہ خوانی کے ذریعے اپنے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔"
یہ مشترکہ جلوسِ عزاء، رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہلِ بیت اطہار (علیہم السلام) کے مقدس ایام و مناسبات کو عقیدت و احترام سے منانے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جسے دونوں مقدس روضوں کے خدام ہر سال بھرپور جذبے اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔









