الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پراپنےعملے کے لیے تربیتی کورس کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال 2025-2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے عملے کے لیے ایک تربیتی کورس کا اہتمام کیا ہے۔

اس کورس کا اہتمام یونیورسٹی کے مركز التعليم المستمر نے کیا تھا، جس کا مقصد طلبہ کے استقبال اور عملے کو طلبہ کے ساتھ پیشہ ورانہ، مہذب اور مؤثر انداز میں روابط قائم کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔

یہ کورس یونیورسٹی کی مختلف سروس ڈویژنز اور یونٹس کے عملے کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا، جن میں شامل ہیں: سروسز ڈویژن، مشینری اور ٹرانسپورٹیشن ڈویژن، مینٹیننس ڈویژن، ایگریکلچر ڈویژن، سول ڈیفنس ڈویژن، میل انفارمیشن یونٹ، فی میل انفارمیشن یونٹ، فالو اپ یونٹ، اور سیکیورٹی یونٹ۔

کورس کے بنیادی موضوعات میں مؤثر رابطہ کاری کی مہارتوں کا فروغ، عملے کی پیشہ ورانہ استعداد کو ادارہ جاتی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ان کی قابلیت میں اضافہ کرنا، اور مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت خدمات کی انجام دہی کو مزید مؤثر بنانا شامل تھا۔

اس کورس کا مقصد ایک منظم اور پرسکون تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جو طلباء کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے، مختلف انتظامی شعبوں میں عملے کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: