روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے صلاح الدین گورنریٹ کےعلاقے طوز خرماتو میں ہفتہ وار ختم قرآن محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔
ختم قرآن کی یہ روحانی محفل قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ طوزخرماتو برانچ کے زیر اہتمام مسجد وحسینیہ اسد اللہ میں منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بابرکت محفل ہر ہفتہ کی شام 8:30 بجے منعقد کی جاتی ہے جس میں مؤمنین، قرآنی علوم سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور متعدد ممتاز قرّاء شریک ہوتے ہیں، تاکہ تلاوتِ قرآن، اس کے مفاہیم اور روحانی اثرات سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔
قرآن علمی کمپلیکس قرآنِ مجید سےتعلق کو مضبوط کرنے اور معاشرے میں قرآنی ثقافت عام کرنے کے لیے متنوع دینی و تعلیمی سرگرمیوں اور منصوبوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔






