اس حوالے سے شعبۂ خدمات کے نائب سربراہ، انجینئر عباس علی نے بتایا کہ اس صفائی مہم کے دوران ہر طرح کا کوڑا کرکٹ ہٹایا گیا، اور شارع العباسؑ، شارع العلقمی، شارع الحوراء اور شارع الشہداء سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کو دھویا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں شعبے کی تمام شاخوں نے حصہ لیا۔ اس اقدام کا مقصد روضہ مبارک کے اطراف اور اس کی جانب آنے والے راستوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے، تاکہ اس مقدس مقام اور اس کے گردو نواح کے مظہر کو اس شایانِ شان بنایا جا سکے۔





