امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء میں علمِ عزاء بلند کرنے کی عزائی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اعلی سطحی وفد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے مشیر انجینئر طلال بیر، شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ شیخ محمد جواد سلامی اور متعدد خدامِ روضۂ عباس(ع) اس وفد میں شامل تھے۔
امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں مراسمِ عزاء کے باقاعدہ آغاز کے لیے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں علمِ عزاء بلند کرنے کی یہ سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں روضۂ امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) کے سیکرٹری جنرل نافع جمیل خزاعی اور بہت سی علمی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
حزن و غم کے ماحول میں منعقدہ اس تقریب کے ضمن میں مجلس عزاء اور مرثیہ ونوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔










