شعبۂ تعلقات عامہ کا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک، پرائیویٹ اینڈ فارن ایجوکیشن کے ساتھ مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ایک وفد نے عراق کی وزارتِ تعلیم کے تحت قائم محکمہ برائے نجی و غیر ملکی تعلیم کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی اہم میٹنگ میں تعلیمی اور تربیتی میدان میں باہمی تعاون کے آفاق کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس میٹنگ کے دوران، دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عملی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، کہ جو بہترین ثقافتی اور علمی منصوبوں کے ذریعے تعلیمی و تربیتی عمل اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے معاون ثابت ہو۔

واضح رہے کہ یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اٹھائے گئے ان اقدامات کا تسلسل ہے، کہ جن کا مقصد عراق کے تعلیمی شعبے کی ترقی اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانا اور ملک کے علمی و تعلیمی منظرنامے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: