جو مومنین امام حسن عسکری(ع) کے یومِ شہادت میں، ان(ع) کی ضریح مبارک کے پاس، اپنی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے خواہشمند ہیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ اطلاعات و نشریات نے، ان کے ناموں کا انداراج شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے ٹیکنیکل انفارمیشن و نیٹ ورکس ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ یہ مراسم زیارت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت سامراء میں اُن کی ضریح مبارک کے قریب انجام دیئے جائیں گے۔
اس مقصد کے لیے اندراج کروانے کے خواہشمند افراد الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے سیکشن میں اپنا نام لکھ سکتے ہیں۔ اندراج کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://alkafeel.net/?lang=ur
https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
نیابت میں زیارت کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انداراج شدہ مومنین کی نیابت میں زیارت کی ادائیگی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ سادۃ الخدم کے ارکان روضہ مبارک امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) میں انجام دیں گے،کہ جو امام(ع) کے مخصوص زیارت نامہ، اور دو رکعت نماز (برائے قضاء حاجات) پر مشتمل ہوں گے۔
