اس موقع پر شعبۂ شعائر، حسینی مواکب و ہیئات کے معاون سربراہ کاظم صالح مہدی نے کہا: حسب روایت، کربلائی عزاداروں کے جلوس عزاء نے آج امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کی مناسبت سے سامراء میں روضہ مبارک امام نقی(ع) وامام عسکری(ع) میں حاضری دی، عزاداری کے قیام کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس جلوس عزاء کے دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ عزاداروں کو کربلا سے سامراء لے جانے اور واپس لانے کے لیے 100بسیں فراہم کیں۔













