روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شُعبۂ سادۃ الخدم امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء آنے والے عزاداروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں شعبہ کے رکن منتظر ضیاء الدین نے بتایا کہ: ہمارا شعبہ گزشتہ دس برسوں سے اس پُرغم موقع پر سامراء میں موکب لگا رہا ہے کہ جہاں زائرین کو ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ: شعبہ کی طرف سے یہ خدمات سامراء میں دو مقامات پر چوبیس گھنٹے فراہم کی جا رہی ہیں: ایک موکب روضۂ مبارک کے باب قبله کے قریب لگایا گیا ہے جبکہ دوسرا صحنِ شمالی کے میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سامراء میں زائرین کی خدمت کے لیے اپنے مختلف شعبہ جات کا ایک متحدہ خدماتی موکب لگایا ہے، تاکہ امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے زائرین کو ہر ممکن خدمات و سہولیات فراہم کی جا سکیں۔





