امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامراء آنے والے زائرین کے لیے عباس عسکری برگیڈ کے موبائل ہسپتال نے اپنی طبی خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔
یہ موبائل اسپتال روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی طرف جانے والے راستے میں زائرین کو مسلسل چوبیس گھنٹے ہنگامی طبی امداد اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تاکہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔








