روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ امورِ خدمات نے روضہ مبارک کے زیر انتظام بیرونی مقامات پر صفائی کی ایک منظم مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کے دائرہ کار میں متعدد اہم مراکز شامل ہیں، جن میں الکفیل پلانٹ نرسری گروپ، خیر الجود کمپنی کی فیکٹریاں، گیراج، سدر زرعی فارم، شیخ کلینی کمپلکس اورعفاف شاپنگ سنٹر شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر کئی سروسز مراکز بھی صفائی مہم کا حصہ ہیں۔
شعبہ امورِ خدمات روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے جدید آلات و مشینری کا استعمال کرتا ہے، تاکہ ناصرف روضہ مبارک کے اطراف اور اس سے منسلک تمام اداروں اور مراکز میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جا سکے۔




