اس دینی و تربیتی نشست کے مقرر، شیخ مہند اسدی نے بتایا کہ اس کورس میں 44 سے زائد خدامِ روضہ شریک ہیں، اس کورس کے انعقاد کا مقصد اُن کی دینی، فقہی اور اعتقادی معلومات میں اضافہ اور مذہبی و عقایدی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورس میں متعدد اہم موضوعات زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں، جن میں عقائد، فقہ، شرعی احکام اور نماز سے متعلقہ فقہی مسائل شامل ہیں، کہ جن کا براہِ راست تعلق ان کی روزمرہ زندگی سے ہے۔





