شُعبۂ فاطمہ بنت اسد(ع) اپنے عبادتی پروگرام ’’مناہل رؤیہ‘‘ کو جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ شُعبۂ فاطمہ بنت اسد(ع) برائے قرآنی علوم مسلسل دو سال سے اپنے روحانی و عبادتی پروگرام ’’مناہل رؤیہ‘‘ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقامِ امام مہدی(عج) کے ایمان افروز اور روحانی ماحول میں منعقد ہونے والے اس بابرکت و روح پرور اجتماع میں مؤمنات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

حال میں ہی دعاؤں، مناجات اور تضرعات پر مشتمل منعقدہ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اختتام حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت پر ہوا، جس کے بعد زائرات کو روضہ مبارک کے مضیف میں ضیافت پیش کی گئی۔

شعبۂ فاطمہ بنت اسد(ع) کا یہ قابلِ تحسین اقدام نہ صرف قرآنی اور ایمانی اقدار کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ دینی مناسبات کے احیاء اور خواتین میں فکری و دینی بیداری پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: