علامہ سید صافی: ڈیجیٹل دنیا میں دینی و ثقافتی سپیس کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جائے

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے ڈیجیٹل فضا میں دینی و ثقافتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عصری تقاضوں کے مطابق آگہی پر مبنی ویڈیوز کی تیاری کے ذریعے فکری اور دینی مواد کو عام کیا جانا چاہیے۔


یہ بات اُنہوں نے روضہ مبارک کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور سے وابستہ "مرکز المرجع الإلكتروني للمعلوماتية" کے ڈائریکٹر محمد عبد الصاحب عبد علی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مرکز کے کام اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

علامہ صافی نے مرکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے دینی و علمی شعور کو عام کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔

اُنہوں نے اسی ضمن میں کہا: ویڈیو مواد کی تیاری میں وقت کی بچت اور جمالیاتی حسن کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں دیا، بشرطیکہ علمی و لسانی معیار کا خیال رکھتے ہوئے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس میں علمی اور لسانی اغلاط کا احتمال موجود رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: