روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر اہتمام پہلے بین الاقوامی "رحمةً للعالمین" فیسٹیول کا آغاز

جشن عید میلاد النبی(ص) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر اہتمام پہلے بین الاقوامی "رحمةً للعالمین" فیسٹیول کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، ان کے نائب جناب انجینئر عباس موسٰی احمد، مجلس ادارہ کے اراکین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، عراق اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے معزز سرکاری، دینی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری محمد رضا زبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگي کرتے ہوئے سید ہاشم میلانی نے استقبالیہ خطاب کیا، جس میں انہوں نے اسلامی ورثے کے مطالعے اور پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رسالت کے معاشرتی اثرات کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی، جس میں رسولِ اعظم(ص) کی سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشے اور ان کی عظیم انسانی اقدار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔

یہ فیسٹیول پیغمبر اعظم حضرت محمد(ص) کی 1500ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی کہ جن میں مختلف علمی و ثقافتی سرگرمیوں سمیت کتابوں کی نمائش، قرآنی محفل، تحقیقی نشست، اور سیرتِ نبویؐ پر ایک علمی سیمینار شامل ہے۔ علاوہ ازیں، مرکز دار الرسول الاعظم(ص) کے تعاون سے جامعہ دیالی کے ساتھ ایک مشترکہ علمی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ اسی طرح عربی میں مشاعرہ (شعرِ عمودی) کی محفل، اور باب قبلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامنے جشن میلاد کا انعقاد اور اس کے دوران میں "اجر رسالت" مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اس بابرکت کاوش کا مقصد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی انسانیت نواز تعلیمات اور اُن کے پرامن اور رحمت بھرے پیغام کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ آپؐ دنیا کے لیے رحمت اور امن کے پیامبر ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: