بین الاقوامی رحمۃً للعالمین فیسٹیول کے ضمن میں محفلِ قرآنی کا انعقاد

پہلے سالانہ بین الاقوامی رحمۃً للعالمین فیسٹیول بین الاقوامی رحمۃً للعالمین فیسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں ایک روح پرور محفلِ قرآنی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عراق سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے ممتاز قرّاء نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کے رکن، ڈاکٹر مشتاق علی نے بتایا کہ: یہ بین الاقوامی محفلِ قرآنی، جشنِ عید میلادِ البنی(ص) کے سلسلے کی اہم تقریبات میں سے ایک ہے، جو حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص)1500ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ اس محفل میں عراق کے روضات مقدسہ اور مزارات کے معروف قرّاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا: یہ محفل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد قرآنی ثقافت کا فروغ ہے، کیونکہ قرآنِ مجید نبیِ کریم حضرت محمد(ص) کی نمایاں ترین پہچان اور امتیازی خصوصیت ہے۔

محفل کے اختتام پر قراء کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر مشتاق علی اور سید عقیل یاسری نے قرّاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں اعزازات پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: