قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے رسولِ اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے مختلف شہروں میں تقریبات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِ اہتمام کام کرنے والے قرآن علمی کمپلکس نے رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے کربلا، مثنى اور بغداد میں بابرکت و روحانی تقریبات کا انعقاد کیا۔


کربلا میں کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ نےایک پرمسرت محفل منعقد کی، جس میں شعبۂ تعلقات عامہ کے الکفیل یوتھ پروجیکٹ سے منسلک طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس محفل میں تلاوتِ قرآن، خطابات، منقبت اور دینی ترانے شامل تھے۔

کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ (مثنى برانچ) نے حسينية آل عبادة میں نبی اکرم(ص) کی 1500ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک قرآنی محفل سجائی، جس میں علما، قرّاء، شعراء اور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے اختتام پر، اربعین کے موقع پر قرآنی مراکز میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

بغداد کے علاقے زعفرانیہ میں بھی ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں تلاوتِ قرآن، شہدائے وطن کے لیے دعا، اور اہل بیت(ع) کی مدح میں شاعری و نعت خوانی پیش کی گئی، کہ جس کا اہتمام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ (بغداد برانچ) نے کیا تھا۔

ان تقریبات کا مقصد اہل بیت(ع) اور قرآن کی تعلیمات کو معاشرے میں فروغ دینا ہے، تاکہ نئی نسل کو دینِ مبین کے خالص اصولوں پر تربیت دی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: