روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدمات پر قومی پنشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے خراجِ تحسین

کربلا میں قومی پنشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء حربیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت کام کرنے والے شہداء اور زخمیوں کے ڈویژن کی جانب سے ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلقہ معاملات کی تکمیل میں ادا کیے گئے مؤثر اور فعال کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم روضہ مبارک میں شہداء اور زخمیوں کے ڈویژن کے تعاون سے قائم مشترکہ ٹیم کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنہوں نے ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلقہ معاملات کی بروقت تکمیل میں ناصرف عملی معاونت فراہم کیا بلکہ انتظامی سطح پر بھی بے مثال خدمات انجام دیں۔ اس ٹیم کے تمام ارکان نے دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیم سرکاری و عسکری شعبے کے ملازمین کے پنشن معاملات کی انجام دہی، پرانی اور متاثرہ فائلوں کی ازسرِ نو ترتیب، پنشن کارڈز کی طباعت، اسناد کی نقل و طباعت، اور سرکاری دستاویزات کی توثیق جیسے اہم امور میں مسلسل سرگرم ہے۔

ادھر روضہ مبارک کے شہداء اور زخمیوں کے ڈویژن کے سربراہ احمد طیار نے اس موقع پر کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) معاشرتی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے، اور ہر طبقۂ فکر تک سہولیات پہنچانے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔ سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہمارے ڈویژن نےریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلقہ 1100 سے زائد کیسز مکمل کیے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: