اس موقع پر شعبے کی انچارج فاطمہ موسوی نے بتایا: شعبہ فاطمہ بنت اسد(ع) نے قرآنی مدرسہ کے چھ تعلیمی مراحل کی طالبات کی کلاسز شروع کر کے نئے تعلیمی سال 1447ھ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ:طالبات میں نصابی کتب کی تقسیم عمل میں لائی گئی، ساتھ ہی انھیں ڈریس کوڈ، داخلی نظم و ضبط، اور امتحانی نظام سے متعلق رہنما ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔
محترمہ موسوی کے مطابق، تعلیمی سال کے آغاز سے قبل تدریسی عملے کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں تدریسی حکمتِ عملی، تدریسی صلاحیتوں کے فروغ اور نئے منصوبہ جات پر گفتگو کی گئی، تاکہ مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔




