شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے روضہ مبارک کے خدام کے بچوں کے لیے سکاؤٹس کیمپ کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن نے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت روضہ مبارک کے خدام کے بچوں کے لیے ایک سکاؤٹنگ تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

شعبہ سے وابستہ منتظر نبيل نے بتایا:کیمپ کے پہلے دن طلباء سے ملاقات کے دوران انھیں کیمپ کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زیارت ادا کیے گئے اور الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: کیمپ کا جامع پروگرام فکری، دینی اور ترقیاتی موضوعات پر مشتمل مختلف لیکچرز اور شخصی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں خود اعتمادی کو فروغ دینے کے لیے ورکشاپس پر مشتمل ہے۔

اس تربیتی کیمپ کے دوران شرکاء کے لیے تفریحی اور کھیلوں پر مبنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیلنٹ ہنٹنگ سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، تاکہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کر کے انھیں بہتر انداز میں پروان چڑھایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، فکری و ثقافتی مقابلے بھی کیمپ کا حصہ ہیں، جن کا مقصد طلباء کے فکری شعور اور علمی سطح کو بلند کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: