علامہ صافی کی جانب سے حافظ احمد ہاشم کے لیے انٹرمیڈیٹ میں امتیازی پوزیشن لینے پر اعزاز، اور العمید یونیورسٹی میں مکمل سکالرشپ کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے ممتاز طالب علم اور حافظِ قرآن احمد ہاشم کو انٹرمیڈیٹ میں شاندار علمی کامیابی حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا، اور اعلی تعلیم کے لیے جامعۃ العمید میں مکمل سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

آج علامہ سید الصافی سے احمد ہاشم حسین نے ملاقات کی، کہ جس کے دوران علامہ صافی نے حافظِ قرآن قاری احمد ہاشم کو انٹرمیڈیٹ میں 100.71 فیصد نمبر اور پورے عراق میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور مکمل سکالر شپ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید صافی نے کہا: قرآن مجید کی تعلیم اور حفظ، کسی طور پر اکیڈمک تعلیم میں رکاوٹ نہیں بلکہ یہ انسان کو کامیابی اور بلندی کی طرف لے جانے والا محرّک ہے۔ آپ کی نمایاں تعلیمی کارکردگی اس بات کا روشن ثبوت ہے۔ ہم آپ کو اس شاندار کامیابی اور قرآن کی خدمت سے متشرف ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی العمید یونیورسٹی آپ جیسے قرآن کے خادم اور علمی لحاظ سے ممتاز طالب علم کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل سکالر شپ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے احمد ہاشم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انھیں علامہ سید صافی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، جہاں قرآن کریم کی خدمت کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے قرآنی سفر میں ہمہ جہت معاونت فراہم کرنے پر روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلکس سے وابستہ قرآن انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: