حضرت عباس(ع) کے حرم کا میڈیکل سیکشن زائرینِ عاشورہ کی خدمت کے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہا ہے

عشرہ محرم میں امام حسین(ع) کی عزاداری کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن کا عملہ محرم کی ابتدا سے ہی بڑے پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کی خدمت میں سرگرم عمل ہے، عشرہ محرم اور خاص طور پر عاشورہ کے دن آنے والے لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے کربلا کے محکمہ صحت کے تعاون سے پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویہ اور ضروری طبی مشینری کا انتظام کر لیا تھا، اس وقت عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، کمپوڈروں اور نرسوں کی بڑی تعداد حرم کے میڈیکل سنٹرز اور ڈسپنسریوں میں مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے عشرہ محرم کے دوران اور خاص طور پر عاشورہ کے دن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حرم اور اس کے گردونواح میں اپنے میڈیکل سٹاف کو تعینات کیا ہے اور اپنی تمام ایمبولینسوں کو ہر حوالے سے باخبر رہنے اور ضرورت کے وقت مریضوں کی ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: