سونے سے تیار شدہ نئی ضریح کے بالائی حصہ کو فریم پر نصب کر دیا گیا ہے

حضرت عباس علیہ السلام کی قبر اقدس پر نصب کرنے کے لیے نئی ضریح کے بالائی حصہ (الافريز) کو سونے سے تیار کرنے کے بعد فریم پر نصب کر دیا گیا ہے۔

اس حصہ کے اوپر اور نیچے قرآنی آیات کی پٹی کو نصب کیا جائے گا، پہلے اس حصہ کو چاندی سے بنا کر اس پہ سونے کا پانی چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن 18اپریل 2015ء کو جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے ضریح ساز ورکشاپ کا دورہ کیا تو اس وقت ایک میٹنگ کے بعد اس حصہ کو چاندی کی بجائے سونے سے تیار کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب اس حصہ کو مکمل کر لینے کے بعد فریم پر نصب بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خوبصورت ڈیزائن اور دلکش نقش ونگار پر مشتمل سونے سے بنا یہ حصہ(الافريز) 18ٹکڑوں سے مکمل ہوا ہے اور ہر ٹکڑا کی چوڑائی (128سم)، اونچائی(35سم) اور موٹائی(1ملم) ہے اور اس کو تیار کرنے کے لیے (180كلو گرام) خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: