شعبہ سے تعلق رکھنے والے شیخ داخل نوری نے کہا، ان دنوں صبح سویرے سے رات تک عقد نکاح کے لیے مؤمنین کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر روضہ مبارک آ رہی ہے ۔ ہمارے شعبہ سے منسلک علماء دینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ان کا عقد نکاح جاری کرتے ہیں اور انھیں وعظ ونصیحت کرتے ہیں اور اس کے شرعی سوالات کے جوبات دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعض دفعہ ایک ہی دن میں ساٹھ سے زیادہ جوڑے نکاح پڑھوانے کے لیے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عقد نکاح کے لیے بنیادی شرائط میں لڑکی کے ولی کی موجودگی، ضروری سرکاری دستاویزات کی فراہمی، اور وزارتِ صحت کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے طبی معائنے کا سرٹیفیکیٹ شامل ہے۔
شعبہ کی جانب سے عقد نکاح کے لیے آںے والوں کا خیر مقدم کرنے اور نکاح پڑھنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیےجاتے ہیں۔





