روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ برائے فکری و ثقافتی امور نے کربلا انٹرنیشنل چائلڈ بُک فیئر میں بھرپور شرکت کی، جس کا انعقاد روضہ مبارک امام حسین(ع) کی جانب سے بین الحرمین میں کیا گیا۔
مذکورہ بالا شعبہ میں بچوں اور نوجوانوں کے ڈویژن کے سربراہ حسنین خفاجی نے اس موقع پر کہا:
ہماری شمولیت کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کے لیے تربیتی و تعلیمی مطبوعات اور پروگراموں کے ذریعے علم و مطالعے کی محبت کو پروان چڑھانا ہے، تاکہ اپنی دینی و ثقافتی شناخت سے وابستہ ایک باشعور نسل تیار ہو سکے۔








