مراسم تشیعِ جنازہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی سربراہی میں شرکت کرنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلسِ ادارہ کے اراکین اور متعدد اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔
وفد نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ خداوندِ متعال مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اُن کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔
مرحومہ، آیت اللہ سید میرزا حسن کی صاحبزادی اور عظیم مرجع تقلید سید مجدد شیرازی (قدّس سرّہ) کی پوتی تھیں، جن کا علمی و دینی ورثہ ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔










