روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر اہتمام بصرہ میں حضرت زہراء(ع) کی یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ نے یومِ شہادتِ بی بی فاطمہ زہراء(ع) کی مناسبت سے بصرہ کے علاقے تنومہ میں ایک پُرسوز مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا۔ یہ مجلس اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات اور تعلیمات کے احیاء کے لیے شعبہ کےمختلف علاقوں میں منعقد کیے جانے والے تبلیغی پروگرام کا حصہ ہے۔

مجلس کے خطیب شیخ عبد الحسن طائی نے اس حوالے سے کہا: اس مجلس کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے اور ان کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے کاوشوں کا حصہ ہے، کیونکہ اہل بیت(ع) ہی دینِ مبین کی اصل روح اور خالص اقدار کے نمائندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: یہ مجلس، ان عزائی تقریبات کی ایک کڑی ہے جو حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کے بارے میں موجود پہلی روایت کے احیاء کے لیے عراق کے مختلف صوبوں میں منعقد کی جا رہی ہیں، جہاں مؤمنین کی کثیر تعداد اس عظیم مصیبت کو یاد کرنے کے لیے شریک ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت(ع) سے منسوب ایّامِ سوگ کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام باقاعدگی سے کرتا ہے، تاکہ ان کے ذکر کو زندہ رکھا جا سکے اور ان کے علوم، فضائل اور روحانی پیغام کو نئی نسل تک منتقل کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: