روضۂ امام حسین(ع) اور روضۂ حضرت عباس(ع) کے خدام کا یومِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے احیاء کے لیے جلوس عزاء

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے کربلا میں مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا۔


اس جلوس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے اراکین: کاظم عبادہ اور محمد اشیقر سمیت دونوں روضات مقدسہ کے خدام نے شرکت کی۔

جلوس میں شامل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مخازن کے معاون سربراہ حسین علوان اسدی نے اس حوالے سے بتایا: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام ہر سال سيدة نساء العالمين(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں، جس میں غم و اندوہ سے لبریز نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے اس عظیم سانحہ پہ پرسہ پیش کیا جاتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: آج کا یہ جلوس عزاء حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے روضہ مبارک سے شروع ہو کر بین الحرمین شریفین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، جہاں عزاداروںنے اپنے مولا کو اس سانحے پر تعزیت پیش کی اور مجلس عزاء کے انعقاد کے ساتھ ہی یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: