روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولّی شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبۂ فاطمہ بنت اسدؑ برائے قرآنی علوم نے تیسرے"ن والقلم" قرآنی و تربیتی کورس کا آغاز کر دیا ہے۔
شعبہ کی انچارچ سیدہ فاطمہ موسوی نے بتایا: اس کورس کا آغاز 45 خواتین شرکاء کے ساتھ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ دو کورسز کے بعد خواتین کی اس میں بھرپور دلچسپی اور مثبت ردعمل کا نتیجہ ہے اور گزشتہ کامیابی نے قرآن سے وابستہ خواتین کو مزید جوش و شوق سے اس پروگرام میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: کورس میں احکامِ تلاوت اور صحیح قرأت کے اسباق کے ساتھ ساتھ روزمرہ فقہی مسائل پر مبنی لیکچرز بھی شامل ہیں، جن کا مقصد خواتین کو قرآن فہمی اور احکامِ شریعت پر عمل میں بہتر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ شعبہ فاطمہ بنت اسدؑ قرآنی ثقافت کو فروغ دینے اور خواتین میں کتابِ الٰہی کی فہم و ترویج کے لیے مختلف قرآنی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرتا رہتا ہے۔



