فہرستوں کی تیاری اور معلومات کو منظم طریقہ سے محفوظ کرنے کے لیے قائم کردہ مرکز عالمی معیار کے مطابق اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

کسی بھی لائبریری میں موجود کتابوں اور دوسرے مواد سے استفادہ کرنے کے لیے اس کی فہرست اساسی حیثیت رکھتی ہے فہرست کے بغیر کوئی بھی لائبریری محض ایک ایسا خزانہ ہوتی ہے کہ جس سے فائدہ اٹھانا نتیجہ جانے بغیر سمندر میں اندھا دھند موتیوں کی تلاش میں غوطہ لگانا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری نے کتابوں اور دوسرے مواد سے استفادہ کرنے کے لیے فہارست کی تیاری اور معلومات کو منظم طریقہ سے محفوظ کرنے کے لیے ایک مرکز قائم کیا ہے کہ جو عالمی معیار کے مطابق اپنے تمام کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے الکفیل نیٹ ورک کے نمائںدے نے اس مرکز کے بارے میں جاننے کے لیے اس کے انچارج حسنين موسوی سے بات کی جو کہتے ہیں:

فہرست کسی بھی لائبریری کے دل کی حیثيت رکھتی ہے اور اسی فہرست پر اعتماد کرتے ہوئے مطالعہ کرنے والا اس لائبریری سے استفادہ کرتا ہے۔ سن 2008ء میں روضہ مبارک کی لائبریری میں فہرست سازی کے یونٹ کا اضافہ کیا گیا کہ جو ابتدائی طور پر صرف تین افراد پر مشتمل تھا، ابتدا میں فہرست کی تیاری کے لیے عراق میں پہلے سے رائج پرانا طریقہ اختیار کیا گیا۔

لیکن ہم نے شروع ہی سے یہ محسوس کیا کہ یہ پرانا طریقہ لائبریری سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے ناکافی ہے لہذا ہم نے اسے کسی جدید ترین عالمی طریقہ سے بدلنے کا فیصلہ کیا اس مقصد کے لیے ہم نے دنیا میں موجود بڑی بڑی لائبریریوں میں فہرست کی تیاری کے طریقہ کار کو جاننے کا عمل شروع کر دیا، ہم دنیا کی اکثر لائبریریوں کے بارے میں جانکاری اور ماہرین سے مشورہ کے بعد اس نتیجہ پہ پہنچے کہ امریکہ میں کانگرس کی لائبریری میں اختیار کیا گيا طریقہ سب سے زیادہ موزوں ہے۔

لہذا ہم نے سن2010ء میں اسی طریقہ کو اپنانے کا فیصلہ کیا اور ایک امریکی کمپنی کے تیار کردہ پروگرام سمونیّ کو شركة نسيج نامی لبنانی کمپنی سے انگلش سے عربی میں ترجمہ کروایا اور ایک عربی پروگرام میں تبدیل کروایا۔

اس سارے عرصے میں ہمارے یونٹ کے افراد میں بھی اضافہ ہوتا رہا ہمارے یونٹ کے ہر فرد نے لائبریریوں کی فہرست سازی کے سلسلہ میں دسیوں کورس کیے اور دسیوں ورکشاپس میں شرکت کی اور روضہ مبارک کی لائبریری کے ریکارڈ اور فہرست کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کا عمل بھی جاری رکھا۔

یونٹ کے افراد کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہم نے 50ہزار سے زیادہ نایاب کتابوں کے PDF نسخون کو لائبریری کا حصہ بنایا، 14ہزار ورقی کتابوں، 1700سے زیادہ نادر خطی و قلمی کتابوں اور مختلف موضوعات پر 2700 سے زیادہ یونیورسٹی تھیسز کی ہر حوالے سے مکمل فہرست تیار کی۔

سن2014ء میں ہمارے یونٹ کو سنٹر کا درجہ دے کر اسے "مركزُ الفهرسة ونُظُم المعلومات" کا نام دیا گیا۔

اس وقت ہمارے سنٹر میں6 یونٹ ہیں اور ان میں 27افراد کام کر رہے ہیں کہ جو عراق کی سطح پہ اس فن میں ماہر ترین افراد شمار ہوتے ہیں اور اس کی وجہ ان کی مسلسل محنت اور اس فن میں ہونے والی دنیا میں ہر نئی ورکشاپ اور ہر جدید کورس میں شرکت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: