شعبۂ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرتِ فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضۂ مبارک حضرتِ عباس(ع) کے دفتر متولیِ شرعی برائے امور نسواں کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے حضرتِ فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کی یاد میں ایک پُرسوز مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا۔

یہ مجلس عزاء روضہ مبارک سے وابستہ مرکزِ صدیقۂ طاہرہ(ع) میں منعقد ہوئی، جس میں مؤمنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز "مصحفِ فاطمہ" کے عنوان سے ایک خاکہ سے ہوا، جس میں دخترِ رسولِ اعظم(ص) کی مظلومیت اور اُن کے مصائب کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے بعد برپا ہونے والی مجلسِ عزاء مؤمنات نے امامِ زمانہ(عج) کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور سیدۂ طاہرہ(ع) کے غم میں اشک‌بار ہوئیں۔

واضح رہے کہ شعبۂ خطابت برائے خواتین کی جانب کل بھی متعدد مجالسِ عزاء منعقد ہوں گی، جن میں ایک مجلس مرکزِ صدیقۂ طاہرہ(ع) میں اور دوسری روضۂ مبارک حضرتِ عباس(ع) کے سردابِ امام موسیٰ کاظم(ع) میں منعقد کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: