ما بين الحرمَيْن الشريفَيْن میں امام حسین(ع) کے مشن اور شعائر حسینی کے حوالے سے تصویری نمائش

"عاشورہ ہمیشہ کے لیے بقا کی علامت ہے" کے عنوان کے تحت ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے امام حسین(ع) کے قیام کے اغراض و مقاصد اور شعائر حسینی پہ روشنی ڈالنے کے لیے مابین الحرمین کے ایک حصہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے۔
ما بین الحرمین سیکشن کے میڈیا یونٹ نے اس نمائش میں 40 سے زیادہ تصاویر رکھی ہیں کہ جن میں پیدل کربلا آنے والے کروڑوں زائرین کے قافلوں، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی تصاویر رکھی گئيں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: