شعبۂ دینی سیاحت کی جانب سے ’’ کاروانِ ساقی‘‘ کے معتمرین کے لئے آگاہی لیکچر کا انعقاد

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ دینی سیاحت نے ’’ کاروانِ ساقی‘‘ کے معتمرین کے لیے ایک جامع اور رہنمائی پر مبنی آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔

بیرونِ ملک جانے والے گروپس کے انچارج، سید عبد اللہ کریم عیدان نے بتایا کہ یہ لیکچر انتظامی و مذہبی ہدایات کے ساتھ ساتھ مناسکِ عمرہ سے متعلق ضروری عبادات کی تشریح پر مشتمل تھا، تاکہ زائرین کو روحانی سفر سے قبل مناسب رہنمائی فراہم کی جا سکے۔


ان کا کہنا تھا کہ کاروان ساقی کے ہر قافلے کے ساتھ شعبۂ دینی امور سے ایک عالم بھی ہمراہ ہوتے ہیں، جبکہ اس سفر کی امتیازی خصوصیات میں حرمین شریفین کے قریب معیاری رہائش اور ہمہ جہت خدمات کی فراہمی شامل ہے، جو عمرہ کرنے والوں کو درپیش ممکنہ مشکلات کے ازالے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔


روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے مسلسل یہ کوشش کی جاتی ہے کہ کاروان ساقی کے ذریعے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو بہترین سہولیات اور اعلیٰ ترین خدمت کا ماحول فراہم کیا جائے، تاکہ ان کا یہ مقدّس سفر زیادہ سے زیادہ پُرسکون، باوقار اور روحانی اثرات سے لبریز ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: