روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ’’رحمۃ للعالمین فیسٹیول‘‘ کے ضمن میں منعقدہ بہترین افسانہ نگاری کے مقابلے میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنرل سیکریٹریٹ نے معزز اہلِ قلم کو ’’رحمۃ للعالمین فیسٹیول‘‘ کے بین الاقوامی پروگراموں کے تحت منعقد ہونے والے *بہترین مجموعۂ افسانہ* کے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ فیسٹیول اور مقابلہ رسولِ اکرم (ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشنِ میلاد کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد مختصر افسانے کے فن کے ذریعے رسولِ اکرم(ص) کی سیرتِ طیبہ اور شخصیتِ کریمہ کے تابندہ پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ان کی رحمت، حلم اور اعتدال کے پیغام کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے جو سیاسی یا مذہبی تقسیم سے پاک ہو۔

شرائطِ شرکت

تحریریں 20 ستمبر 2025 (28 ربیع الاول 1447ھ) سے 16 جون 2026 (1 محرم 1448ھ) تک وصول کی جائیں گی۔ بعد ازاں موصول ہونے والی تحریریں مقابلے میں شامل نہیں ہوں گی۔ نتائج کا اعلان رسولِ اکرم(ص)اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے موقع پر کیا جائے گا۔
2. موصولہ تخلیقات کا جائزہ ماہر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی لے گی، جو موضوع، زبان اور بلاغت کے اعتبار سے بہترین تین مجموعے منتخب کرے گی۔
3. ہر شریک کو دس (10) مختصر افسانوں پر مشتمل مکمل مجموعہ جمع کروانا ہوگا۔
4. کہانیوں کا مواد سیرتِ رسولِ اکرم (ص) سے ماخوذ ہو، اور اندازِ بیان اعتدال پر مبنی ہو۔ کسی سیاسی یا فرقہ وارانہ موضوع کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
5. کہانیاں فصیح عربی میں ہوں، زبان و بیان درست اور افسانہ نگاری کے معیاری اسلوب کے مطابق ہوں۔
6. تمام کہانیاں مصنف کی اپنی تخلیق ہوں، اور پہلے کسی مقابلے میں شامل نہ کی گئی ہوں۔
7. شریک کا کم از کم 18 سال کا ہونا ضروری ہے۔
8. مقابلہ عراق اور بیرونِ ملک کے تمام شرکاء کے لیے کھلا ہے۔
9. شریک ججز کے فیصلوں کو بغیر اعتراض تسلیم کرے گا۔
10. ہر کہانی کے الفاظ کی تعداد 500 سے 2000 کے درمیان ہو۔
11. تحریریں Word فائل کی صورت میں اس پتے پر بھیجی جائیں:

  1. [alfkrya2@gmail.com]

    (mailto:alfkrya2@gmail.com)

یا اس لنک کے ذریعے انھیں ارسال کیا جا سکتا ہے
https://t.me/alfkrya11

نیز انہیں طباعتی صورت میں بھی شعبۂ فکری و ثقافتی امور ، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔
12. جمع کیے گئے مجموعے کے ساتھ مختصر سی وی شامل ہو جس میں یہ معلومات ہوں:

* نام
* تاریخِ پیدائش
* مکمل پتہ
* فون نمبر
* حالیہ تعارفی تصویر
* حاصل کردہ ایوارڈز (اگر ہوں)
* مطبوعات
* تعلیمی قابلیت

13. جو تحریریں مذکورہ شرائط پر پوری نہ اتریں وہ خود بخود خارج کر دی جائیں گی۔
14. جمع کروائی گئی تمام کہانیوں کے ملکیتی حقوق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس ہوں گے، جنہیں طباعت و اشاعت کا مکمل اختیار ہوگا—خواہ وہ تحریریں مقابلہ جیتیں یا نہ جیتیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: