کربلا اور اس کے گرد ونواح میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا زائرین کا سمندر (تصویری رپوٹ)

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر جتنی بڑی تعداد میں زائرین کربلا آتے ہیں اتنی مقدار میں دنیا کے کسی بھی خطے میں اتنی محدود مدت میں لوگوں کی آمد نہیں ہوتی اربعین امام حسین(ع) اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع بن چکا ہے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر حج سے کئی گنا زیادہ لوگ کربلا آتے ہیں۔ امام حسین(ع) کے اصولوں اور ان کے پیروکاروں کے خلاف کام کرنے والے عالمی دہشت گردوں نے جہاں پوری دنیا کا امن خراب کر رکھا ہے وہاں خاص طور پر ان دہشت گردوں نے عراق کے حالات کو بہت نقصان پہنچایا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پوری دنیا سے کروڑوں زائرین امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے کربلا آ رہے ہیں اور اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کے ہر کونے سے کربلا پیدل پہنچ رہے ہیں۔ الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے کربلا اور اس کے گرد ونواح میں زائرین کے اس سمندر کی بہت سی تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں کہ جن میں سے کچھ ذیل میں موجود ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: