کربلا کی حدود میں 7680 مواکب چہلم امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک ہوئے

شعائر اور حسینی انجمنوں کے انچارج الحاج رياض نعمة سلمان نے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ مواکب اور انجمنوں میں سے (15,000) سے زیادہ مواكب اور انجمنوں نے پورے عراق میں مختلف طریقوں سے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کی کہ جن میں سے (73) غیر ملکی مواکب بھی شامل تھے جبکہ کربلا کی حدود میں (7,680) حسینی انجمنیں اور مواکب اربعین کے احیاء میں شریک ہوئے کہ جن کے ارکان کی تعداد دسیوں لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور چہلم امام حسین(ع) میں کسی بھی حوالے سے شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت اور عزاداری کے قیام کا ریکارڈ اکھٹا کرنا ناممکن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: