روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة السقاية نے زیارت اربعین کے دنوں میں روزانہ (300,000) لیٹر سے زیادہ پینے کا پانی(RO) زائرین کو فراہم کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة السقاية کے انچارج الحاج أحمد هنّون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل مواکب اور زیارت کے لیے آنے والے زائرین تک پینے کے پانی(RO) کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے اہل مواکب اور زائرین کی طرف سے پینے کے پانی(RO) کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا خاص طور پر جن دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ان دنوں میں تو اس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی، لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة السقاية نے اس ضرورت کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے روزانہ (300,000) لیٹر سے زیادہ پینے کا پانی(RO) مواكب اور زائرین کو فراہم کیا۔

پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے شعبة السقاية کے ٹینکر چوبیس گھنٹے حرموں کے ایریا اور اس سے باہر پانی پہنچانے میں مصروف رہے، ٹینکروں کے علاوہ اربعین کے دنوں میں مذکورہ شعبہ نے چالیس لاکھ پانی کی بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: