روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا امام رضا(ع) کی شہادت کے دن عزاداری کا قیام اور ماتمی جلوس

روایات میں مذکور ہے کہ مامون رشید نے انگوروں میں زہر ڈال کر امام رضا(ع) کو دھوکے سے کھلائے جس کی وجہ سے ہمارے ساتویں امام حضرت علی رضا علیہ السلام نے انتیس صفر کو 49سال کی عمر میں جام شہادت نوش فرمایا۔

حضرت امام رضا(ع) کی المناک شہادت پہ سوگ و حزن کے اظہار، عزاداری کے قیام اور اہل بیت کو پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے بروز ہفتہ 29صفر 1437هـ (12دسمبر 2015ء) کو ایک جلوس عزاء برآمد کیا۔

یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا کہ جہاں مجلس عزاء اور نوحہ و ماتم کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: