عید میلاد النبی(ص) کی رات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل مشاعرہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عید میلاد النبی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے ضمن میں سترہ ربیع الاول کی رات روضہ مبارک کے صحن میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں شعراء کرام نے منظوم انداز میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے دادِ تحسین حاصل کی۔

جن شعراء نے اس محفل میں کلام پیش کیا ان میں محمد سعيد الصافي، أبو محمد المياحي، سجاد الحلو، محمد الأعاجيبي اور عمار الكناني سرفہرست ہیں.
مشاعرے میں اہل بیت اطہار(ع) کے فضائل و مناقب کے علاوہ داعش اور دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی شجاعت و بہادری کو بھی اشعار کی صورت میں ذکر کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف فتح و نصرت کے لیے دعائيں کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: