روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ایام شھادت کے حوالے سے عزاداری کا قیام۔۔۔۔۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شھادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گزشتہ کئی دنوں سے مجالس عزاء اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے کہ جس میں زائرین اور اہل کربلا کی بڑی تعداد شرکت کر کے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )اور اہل بیت علیھم السلام کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شھادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ شیخ اسماعیل انصاری زنجانی نے اپنی کتاب موسوعۃ الکبریٰ عن فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیھا جلد15 صفحہ 13 میں حضرت فاطمہ کی تاریخ شھادت کے بارے میں متعدد اقوال درج کئے ہیں اور 615 کتابوں سے ان کے حوالہ جات بھی لکھے ہیں۔

البتہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تاریخ شھادت کے بارے میں ہمارے ہاں 3 قول زیادہ شہرت کے حامل ہیں:

پہلا قول:مذکورہ بالا کتاب میں 54 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 8 ربیع الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 40 روز تک زندہ رہیں۔

دوسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 108 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 13 جمادی الاول کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 75 روز تک زندہ رہیں۔

تیسرا قول: مذکورہ بالا کتاب میں 72 مصادر سے نقل کرتے ہوئے مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ کی شھادت 3 جمادی الثانی کو ہوئی۔ اس قول کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے بعد صرف 95 روز تک زندہ رہیں۔

عراق اور دنیا کے دوسرے تمام ممالک میں اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والے مذکورہ بالا تینوں تاریخوں میں رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا یوم شھادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور مجالس عزا برپا کر کے رسول خدا(ص) اور اہل بیت علیھم السلام کو اس المناک مصیبت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: