روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےقرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےامیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے صوبہ مثنیٰ میں ختمِ قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی محفل کا اہتمام قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ کی جانب سے حسینیہ 'مواکب دموع الزهراء (عليها السلام)' میں کیا گیا۔
مومنین کی کثیر تعداد نے ختمِ قرآن کی اس محفل میں شرکت کر کے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔اس قرآنی محفل کا مقصد ان مبارک ایام کی فضیلت سے استفادہ کرنا اور تلاوتِ قرآن و ذکرِ الٰہی کے ذریعے مولائے کائنات (علیہ السلام) کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنا تھا۔




