روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ پائیدار ترقی سے منسلک ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی نے سال اول کے طلباء کے لیے "ایڈمنسٹریٹو اکنامکس" (انتظامی معاشیات) کے موضوع پر ایک خصوصی علمی لیکچر کا اہتمام کیا۔
لیکچرر عباس جواد نے کہ کہ انتظامی معاشیات کا مضمون انتظامی ترقی کے پروگراموں میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ علمی بنیادوں پر انتظامی فیصلے لینے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس میں معاشی تجزیے کےاصولوں کو استعمال کرتے ہوئے انتظامی مسائل کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور بہترین و مؤثر ترین متبادل حل کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیکچر کا مقصد شرکاء کو وہ عملی معلومات فراہم کرنا ہے جو انہیں اداروں کے اندر معاشی تغیرات اور انتظامی فیصلوں کے باہمی تعلق کو سمجھنے میں مدد دیں۔ اس کے علاوہ، اخراجات کے تجزیے اور معاشی متبادلات کی جانچ کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اکیڈمی ان علمی لیکچرز کے ذریعے روضہ مبارک کے عملے کی جدید سائنسی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ انتظامی ترقی کے تسلسل کو یقینی بناتے ہوئے پیشہ ورانہ چیلنجز کا ٹھوس بنیادوں پر مقابلہ کیا جا سکے۔




