روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امورنے ماہِ صیام کے آخری ایام کی فیوض و برکات سے استفادے کے لیے اپنے تبلیغی و تربیتی پروگراموں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی ہے۔
اس حوالے سے روضہ مبارک کے صحنِ مطہر میں روزانہ دو دینی دروس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پہلا درس شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نمازِ ظہرین سے قبل دیتے ہیں، جبکہ دوسرا درس شام کے اوقات میں ہوتا ہے، جس میں شعبے کے نائب سربراہ شیخ علی موحان شرکاء کی اخلاقی و روحانی رہنمائی فرماتے ہیں۔
ان دروس میں مختلف مذہبی، اخلاقی اور تربیتی موضوعات زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں جو کہ مومنین کی روزمرہ زندگی سے متعلق ہیں۔ ان دروس کا بنیادی مقصد زائرین اور مومنین کو ماہِ رمضان کے بقیہ ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادت، قربتِ الٰہی اور اطاعتِ خداوندی کی ترغیب دینا ہے۔








