ایرانی اور لبنانی عوام کے لئے جاری امدادی مہم میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)سے منسلک خواتین کے عطیہ مراکز نے اعلی دینی قیادت کی اپیل کے جواب میں ایرانی اور لبنانی عوام کی حمایت کے لئے جاری امداد ی مہم میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین نے عطیات جمع کرنے کے لیے دو مراکز قائم کیے ہیں:
پہلا مرکز: حی الملحق میں واقع مرکز الصدیقہ الطاہرہ (سلام اللہ علیہا) (امام حسین ع ٹیچنگ ہسپتال روڈ)۔
دوسرا مرکز: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن اطہر میں واقع شعبہ زینبیات سے وابستہ "ہدیہ و نذور یونٹ"۔

ان مراکز میں خواتین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مختلف قسم کے عطیات جمع کرائے جا رہے ہیں، جن میں نقدی اور سونے کے زیورات شامل ہیں، جو اس انسانی ہمدردی کی مہم میں ان کے بھرپور تعاون کا ثبوت ہیں۔

جمع شدہ تمام عطیات روضہ مبارک کے مرکزی "شعبہ ہدایاو نذورات" کو بھیجے جاتے ہیں، جہاں تمام عطیات کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور عطیہ دہندگان کو باقاعدہ سرکاری رسیدیں جاری کی جاتی ہیں۔

دفتر نے ان خواتین کے لیے بھی ایک خاص صندوق (ڈبہ) بھی مختص کیا گیا ہے جہاں نام ظاہر کیے بغیر عطیات ڈالے جا سکتے ہیں۔ یہ رقوم "فاعلِ خیر" کے عنوان سے جمع کی جاتی ہیں، جو انسانی ہمدردی اور باہمی تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے بحران کے اثرات کو کم کرنے کی کاوشوں کے ایک حصے کے طور پر خوراک اور طبی سامان سے لدا اپنا پہلا امدادی قافلہ ایران روانہ کیا ہے۔

یہ قافلہ 38 ٹرکوں پر مشتمل ہے جس میں 690 ٹن امداد سامان شامل ہے، جس میں 670 ٹن بنیادی خوراک اور 20 ٹن سامان و ادویات شامل ہے۔

یہ کاوشیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ان انسانی ہمدردی کے اقدامات کا تسلسل ہیں جو بحران کے وقت متاثرہ اقوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: