شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی کا بک سینٹر محققین اور دینی علوم کے طلباء کو علمی و ثقافتی ورثے سے متعلق مطبوعات فراہم کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کا شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی، اپنے بک سینٹر کے ذریعے محققین اور دینی علوم کے طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےذریعے علمی و ثقافتی ورثے سے متعلق مطبوعات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس حوالے سے مذکورہ شعبے کے جناب عمار مہدی السلامی نے بتایا کہ یہ مرکز اسلامی ورثے کے احیاء کے حوالے سے شعبے کے اہداف کی عکاسی کرتا ہے، جہاں تحقیق شدہ اور تالیف کردہ کتب کو نمائش کے لیے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا تعارف بھی کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز میں ادب، تاریخ اور زبان کے شعبوں میں مختلف کتب اور جرائد کے علاوہ قرآن کریم، دعاؤں کی کتابیں اور عربی و اسلامی مطبوعات بھی شامل ہیں۔

ما بین الحرمین میں واقع ہونے کی وجہ سے یہ مرکز زائرین اور علمی ذوق رکھنے والے افراد کی توجہ کا محور بنا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: